حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرے گی، نوید چودھری
لاہور (پ ر) صدر پاکستان کے معاون نوید چودھری نے کہا ہے کہ حکومت لیبر کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کیونکہ محنت کش ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وہ ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن زونل آفس لاہور میں سی بی اے یونین (ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن) کے چیئرمین اشرف خان کی خصوصی دعوت پر ان کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر یونین کے دیگر سید قمر حسین زیدی (جنرل سیکرٹری آفیسز ایسوسی ایشن) نذر حسین، سہیل خان کے علاوہ ملک احتشام الحسن (صدر پیپلز لیبر بیورو لاہور) سید عمر شریف بخاری (نائب صدر پیپلز پارٹی لاہور سلیم شہزاد ٹریڈ یونین لیڈر، ایچ بی ایف سی ایل کے کارکنان مختلف ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت۔