شباب ملی کے یوتھ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں

شباب ملی کے یوتھ کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں

لاہور(پ۔ر)16ستمبر کو نیو کیمپس پل پر شباب ملی کے یوتھ کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے شباب ملیNA-126 کے ذمہ داران وکارکنان کا اجلاس جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامیNA-126 کے امیر عبدالحفیظ احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شباب ملی پاکستان کے مرکزی صدر عتیق الرحمن، شباب ملی لاہور کے صدر عابد میر، احمد سلمان بلوچ، عامر بٹ، حسان بلوچ، توصیف تاج،محمد وقار، محمد کاشف، حمزہ پال،عمر مفتی، رانا رضوان ودیگر نے شرکت کی ۔ شباب ملی لاہور کے صدر عابد میر نے ذمہ داران کو شباب ملی کے یوتھ کنونشن کی تیاریوں و انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے لاہو ر شہر میں وال چاکنگ،پوسٹر،بینز،فیلکس بورڈز مختلف چوکوں اور اہم شاہرواں پر آویزاںکردئیے گئے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور اور پی ایچ اے انتظامیہ ہمارے یوتھ کنونشن کی مہم میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1