مانگا منڈی میں بجلی کی لٹکتی تاریں عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی

مانگا منڈی میں بجلی کی لٹکتی تاریں عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی

مانگا منڈی ( نمائندہ خصوصی)سب ڈویژن واپڈا کی لاپرواہی پر گلی محلوں میں گچھوں کی شکل میں لٹکتی ہوئی ننگی تاریں خطرے کی گھنٹی بجارہی ہیں۔ کسی وقت بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔چند ماہ قبل ننگی تاروں کی وجہ سے 14 سالہ بچہ مکان کی چھت پر جاں بحق ہوگیا۔ محمد عمران، محمد اشرف، ملک نور احمد، محمد اسلم نے کہا کہ محلہ طارق آباد، رشید ٹاﺅن، محلہ احمد آباد، حویلی شریف خاں والی میں تاریں گچھوں کی صورت میں سرعام لٹک رہی ہیں، بلکہ گھروں کو جانے والے صارفین کے سروں کو لگتی ہیں۔ ایس ڈی او سے رابطہ کیا گیا تو ڈیوٹی پر موجود رانا قیصر نے کہا کہ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے کہ ہم کیا کریں محلوں میں اتنے کھمبے ہی نہیں لگے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1