قادیانیوں کو اقلیت قرار دلانا شاہ احمد نورانی کا کارنامہ ہے، قاری زوار بہادر

قادیانیوں کو اقلیت قرار دلانا شاہ احمد نورانی کا کارنامہ ہے، قاری زوار بہادر

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی( قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواناملک بھر کے علماءاور خصوصاً علامہ شاہ احمد نورانی صدیقیؒ کا زندہ جاوید کارنامہ ہے قادیانی رسول اللہﷺ کی ختم نبوت کے منکر اور اسلام کے غدار ہیںجمعیت علماءپاکستان کی اپیل پرپورے ملک کی مساجد میں خطبا ءنے عقیدئہ ختم نبوت پر خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قادیانی آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کی سرگرمیوں کو فوراً روکا جائے قادیانی ایک بار پھر مسئلہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں اور حکمران آندھے بہرے بن کر قادیانیوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن حکمرانوں اور قادیانیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان میں رسول اللہﷺ کے غلام ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر ،علامہ قاری محمدزوار بہادر ،صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانیاور دیگر نے اپنے خطبات جمعتہ المبارک میں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1