پیپلزپارٹی نے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، فائزہ ملک

پیپلزپارٹی نے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، فائزہ ملک

لاہور( لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو اپنی مقبولیت کا یقین ہے تو بلدیاتی انتخابات کے نام پر اس کے جان کیوں نکل جاتی ہے؟ پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں آنیوالی حکومت بھی پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی ہوگی، پیپلزپارٹی قوم سے کئے جانیوالے تمام وعدے پورے کررہی ہے، لوڈشیڈنگ کا مسئلہ عام انتخابات سے پہلے ہر صورت حل ہو جائیگا۔ زونل صدر فردوس بیگم کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے فائزہ ملک نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کی بات کر کے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور پنجاب حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے فوری طور پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1