پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ، خواجہ اظہر گلشن

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ، خواجہ اظہر گلشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)) قومی تاجر اتحاد نے حکومت کو تین روز کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو ملک گیر احتجاج شروع کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز قومی تاجر اتحاد کی سپریم کونسل پاکستان کے چیئرمین خواجہ اظہر گلشن کی صدارت میں منعقد ہواجس میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود، جنرل سیکریٹری لاہور حافظ عابد علی، شیخ عمر حیات، صفدر بٹ ، میاں اکبر رشید، ملک نثار کھوکھر ، بابر بٹ، اکبر بٹ، سہیل محمود راڈو والے، خواجہ جہانگیر ، سہیل بٹ، چودھری عظمت اور جاوید اقبال سمیت پچاس سے زائد مارکیٹوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءنے اس موقع پر ایک قرار داد بھی پیش کی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ روز بھاری اضافوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے خواجہ اظہر گلشن نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافوں نے نہ صرف تاجر برادری کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے بلکہ عوام کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کی ہیں لیکن حکومت کو اس کا کوئی احساس نہیں اور وہ اپنے شاہانہ اخراجات کے لیے بجلی پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کرنے میں مصروف ہے۔