فضا کا مارننگ شو بند کرنے سے شہرت کو نقصان پہنچا: بندیا

فضا کا مارننگ شو بند کرنے سے شہرت کو نقصان پہنچا: بندیا

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے اچانک پروگرام بند کرنے سے میرے امیج کو بہت نقصان ہوگافضا کے مارننگ شو کے پروگرام ”بندیا کی شادی “ایک سچا پروگرام تھا جس میں میرے لیے دولہا کی تلاش جاری تھی ابھی 2ہفتے ہی ہوئے تھے کہ اچانک اسے روک دیا گیا اس پروگرام کے شروع ہونے سے پہلے یہ بات اچھی طرح صاف تھی کہ اسے مکمل کیا جائے گاان خیالات کا ا©ظہار معروف اداکارہ بندیا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے دولہا نہ مل جاتا اسے جاری رکھا جاتا مجھے کال کرکے بہت سارے لوگوں نے کہا کہ یہ جھوٹا پروگرام تو نہیں ہے میں نے قسم کھا کر انہیں یقین دلایا کہ یہ سچا پروگرام ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1