ایل ڈی اے فلیٹوں میں سیوریج درہم برہم ،تعفن پھیلنے لگا،مچھروں کی افزائش

ایل ڈی اے فلیٹوں میں سیوریج درہم برہم ،تعفن پھیلنے لگا،مچھروں کی افزائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)فیصل ٹاﺅن ایل ڈی اے کے ملکیتی فلائٹوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم گھاس اگنے سے بدبواور پانی کھڑا رہنے سے تعفن پھیلنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اے کے فلیٹوں میں گندگی کے ڈھیر وجود بنا چکے ہیں۔ فلائیٹوں کے ارد گرد صفائی کا مناسب انتظام نہ ہونے کے برابر ہے۔بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ اس سوسائٹی میں سیوریج اور صفائی کے نہایت ناقص انتظامات ہیں جس کی بنا پر گندگی کے ڈھیربن چکے ہیں۔ گلیوں میں گنداپانی کھڑا رہنے سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے اور لوگوں میں ڈینگی وائرس کا خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دوسرے علاقوں میں اینٹی ڈینگی وائرس مہم چلائے ہوئے ہے جبکہ اس علاقے میں کوئی سرکاری مہم نہیں چلائی گئی۔ مریضوں نے کہا کہ ہمیں مچھروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے۔ گندگی اور پانی کھڑا رہنے سے بدبو نے علاقے کو گھیر رکھا ہے۔ حکومت اس مسئلے کا فوری ایکشن لے اور ادھراینٹی ڈینگی مہم چلانے کا فوری فیصلہ کرے۔