پنجاب یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا لاہور میں مقابلے کل شروع ہونگے
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس میں یونین کونسل کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، دوسر ے مرحلہ کا آغاز صوبہ بھر کے 36ڈسٹرکٹس میں ہوگا جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ میں مقابلوں کا آغاز سوموار 10ستمبر سے ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ اس مرحلہ میں 5کیٹگریز میں مقابلے ہونگے جس میں دو کھیلوں کے علاوہ جنرل پبلک کے 2 اور ایجوکیشن کی دو کیٹگریز کے مابین مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کھیلوں کی کیٹگری میں اس مرحلہ کے دوران 11کھیلوں کے مقابلوں منعقد ہونگے جس میں پنجہ آزمائی، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بلیئرڈ، کرکٹ، ٹیپ بال، رسہ کشی، والی بال، باڈی بلڈنگ، فٹ بال، ویٹ لفٹنگ اور 2.5کلومیٹر پر محیط فن ریس شامل ہے ۔ ڈی جی سپورٹس نے کہا ہے کہ اس مرحلہ میں جنرل پبلک کے انفرادی مقابلوں میں قرا¿ت ، نعت خوانی اور کھانا پکانے کے مقابلہ شامل ہیں جبکہ جنرل پبلک کے فیملی ایونٹس میں کھانا پکانے، فیملی ڈریسنگ، صحت مند بچوں کا مقابلہ اور کچن گارڈننگ کے مقابلے ہونگے۔ تعلیمی اداروں میں طلباءاور طالبات کے مابین الگ الگ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں تقریری مقابلوں، مضمون نویسی،نعت خوانی، ملی نغموں، پینٹنگ اور قرا¿ت کے مقابلہ شامل ہیں۔ اس مرحلہ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسلوں میں جاری ہے اور آن لائن رجسٹریشن کے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ویب سائٹ www.sportsportal.punjab.gov.pkپر بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔ ڈی جی سپورٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں حصہ لینے والے 15,00,000میں 3,36,560کھلاڑیوں کو کامیابی حاصل کی ، سلیکشن کمیٹی ان میں سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریگی۔یوتھ فیسٹیول کا دوسرا مرحلہ 18اگست تک جاری رہے گا جس کے بعد تحصیل سطح کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا۔علاوہ ازیں لاہور شہر میں دو روز قبل ہونے والی بارش کے باعث سمن آباڈ ٹاﺅن کے زیر اہتمام کھیلوں کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا ان مقابلوں کا انعقاد آج کیا گیا ۔ ان مقابلوں میں یوسی 91اور108سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بیڈمنٹن، آرم ریسلنگ اور بلیئرڈ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔جبکہ فیسٹیول کے پہلے مرحلہ میں محلہ او ریونین کونسل کی سطح پر قرا¿ت اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ میں کیا گیا جس میں نوجوان قاری حضرات اور ثناءخوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔قرآن اور نعت خوانی کے مقابلوں میں یوسی 110، 111، 112، 113، 114 اور 132 سے تعلق رکھنے والے قاری حضرات نے حصہ لیا۔