داتا گنج بخش ٹاﺅن کی15آبادیوں میں گیس کی شدید قلت

داتا گنج بخش ٹاﺅن کی15آبادیوں میں گیس کی شدید قلت

لاہور(جنرل رپورٹر) ایمپریس روڈ سے ملحقہ ایک درجن سے زائد آبادیوں میں گذشتہ15 روز سے گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لوگ گھروں میں لکڑیاں جلا کر کھانا وغیرہ تیار کررہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاﺅن کی حدود میں واقع ایمپریس روڈ کی15 سے زائد آبادیاں جن میں کچی آبادی،مال روڈ، ایمپریس روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے ہیڈ کوارٹر اور قلعہ گجر سنگھ میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔خواتین گھروں میں گیس نہ آنے سے لکڑیاں جلا کر کھانا وغیرہ تیار کررہی ہیں اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1