پولیوکے خلاف تشہیری مہم کا افتتاح ،رضاکاروں،سکاﺅٹس،گرلز گائیڈ کوشامل کیا جائیگا

پولیوکے خلاف تشہیری مہم کا افتتاح ،رضاکاروں،سکاﺅٹس،گرلز گائیڈ کوشامل کیا ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے پولیو کے خلاف تشہیری مہم چلانے کا افتتاح کردیاہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تشہیری مہم میں قومی رضا کاروں، تعلیمی اداروں کے بوائز اسکاوٹس اینڈ گرلز گائیڈز کو اِس میں شامل کیا جائے گا اور اِس مہم میں حصہ لینے والوں کو200 روپے یومیہ کے حساب سے جیب خرچ دیا جائے گا۔گذشتہ روز تشہیری مہم میں ڈی سی او کے علاوہ وسیمہ عمر، عمر شہزاد سمیت دیگر حکام نے حصہ لیا۔اِس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ لاہور کو پولیو سے پاک کریں گے اور اِس کیلئے دن رات ایک کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1