لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈینگی پر سےمینار

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈینگی پر سےمینار

لاہور (فلم رپورٹر)کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم ہال نمبر1میں گزشتہ روز لاہور آرٹس کونسل کے زیر ِ اہتمام ایک سیمینار ”ڈینگی سے بچاﺅ اور آلٹر نیٹو سسٹم آف میڈیسن کا کردارتھا“ منعقد ہوا ۔جس میں ایک آگاہی کیمپ بھی لگایا گیا جس میں نامور سکالرز اور طبی ماہرین اپنے ماہرانہ مشوروں سے لوگوں کو مستفیدکیااور ڈینگی سے بچنے کے لیے طریقہ علاج اور احتیاطی تدابیر بھی بتائیں ۔علاوہ ازیں یونیورسٹی اور کالجز کے سٹو ڈینٹس کے ڈینگی کے حوالے سے بنائے گے پوسٹرز کی نمائش لگائی جائے گی ۔جس میں معاشرے کے کردار اور ڈینگی مکاﺅ تحریک میں جذبہ پیدا کرنے کے لیے آرٹ کے سٹو ڈینٹس نے ایسے سلوگن اور مختلف آ ئیڈیاز دیے جس سے ڈینگی کے خلاف تحریک کو تقویت ملی، یہ نمائش 3 دن تک جاری رہے گی ۔گزشتہ روز کوپرمانینٹ آرٹ گیلری کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم9 بجے سے ووپہر 1 تک لاہور آرٹس کونسل کے زیر ِ اہتمام بچوں کے درمیان ڈینگی کے حوالہ سے تصویری مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ نیز ڈینگی کے انسداد اور بچاﺅ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے پتلی تماشے کا شو بھی منعقد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1