پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر منافقت کی سیاست کرتی ہے:میاں آصف

پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر منافقت کی سیاست کرتی ہے:میاں آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت پر نام پر منافقت کی سیاست کرتی ہے، حکمرانوں کی ڈوبتی کشتی کو دیکھ کر اتحادی بھی اُن کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔حکمرانوں نے قائد کے پاکستان کو امریکہ کی کالونی بنادیا ہے،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کے خلاف سازش ہوگی، عام انتخاب جتنی جلدی ہوجائے ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔وہ گذشتہ روز اپنے پارٹی دفتر میں ملک خورشید اعوان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔میاں محمد آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو بہت خواب دکھائے مگر اقتدار میں آکر تمام وعدے بھول گئی اور قوم کو روٹی،کپڑ اور مکان کی بجائے مہنگائی،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی کرپشن اور لوٹ مار آج ہورہی ہے ماضی میں اُس کی مثال نہیں ملتی۔ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں آزاد اور خودمختار عدلیہ موجودہے ورنہ حکمران ملک کو غیروں کے ہاتھوں فروخت کرکے خو دبھی ملک چھوڑ کر بھاگ چکے ہوتے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو فیصلے امریکہ کے اشاروں کی بجائے ملک اور قوم کے مفاد کو سامنے رکھ کر کرنے چاہئیں۔