وزیر اعظم نے ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روک لی

وزیر اعظم نے ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روک لی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایف آئی اے کے افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کی سمری روک لی۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ایک بڑا ادارہ ہے، ان کی سمری اس لئے منظور نہیں کی جاسکتی کیونکہ ان کی کارکرگی بہتر نہیں ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے محکمے کے 400سے زاید افسران اور ماتحت عملے کی تنخواہیں گزشتہ 13سال سے نہیں بھڑیں ہیں اور یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو باقائدہ تنخواہیں بڑھانے کے لئے سمری بھجوائی گئی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

مزید : صفحہ اول