اسلام آباد میں اے این ایف کا مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس نے منسٹر انکلیومیں داخلے سے روک دیا

اسلام آباد میں اے این ایف کا مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس نے ...

اسلام آباد (این این آئی)انٹی نار کوٹکس فورس نے ایفڈرین کوٹہ کیس میں وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون تھری میں چھاپہ مارا۔مخدوم شہاب الدین کی اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون تھری میں اپنے دوست کی رہائش گاہ میں موجودگی کی اطلاعات تھیں لیکن چھاپے کے وقت مخدوم شہاب الدین وہاں موجود نہیں تھے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ منسٹر انکلیو میں بھی ٹیم مخدوم شہاب الدین کی گرفتاری کے لئے گئی تھی لیکن پولیس نے داخل نہیں ہونے دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے-

مزید : صفحہ اول