نئے آرڈیننس کے باوجود سندھ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکام

نئے آرڈیننس کے باوجود سندھ حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار خصوصی) مقامی حکومتوں کا نیا آرڈیننس جاری کرنے کے باوجود سندھ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں ناکام رہی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل کی سربراہی میں قائم بینج نے حکم دیا تھا کہ 90روز کے اندر سندھ میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں عدالت عالیہ کے اس حکم کے خلاف سندھ حکومت نے6اگست کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تاہم یہ اپیل تاحال عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہے اور سندھ ہائیکورٹ کے مذکورہ حکم کے خلاف عدالت عظمیٰ کا کوئی عبوری حکم امتناعی بھی موجود نہیں ہے۔ آئینی طور پر جب تک کسی عدالتی فیصلے کے خلاف اعلی عدالت حکم امتناعی جاری نہ کرے پہلی عدالت کا فیصلہ نافذالعمل رہتا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے بلدیاتی الیکشن کرانے کی ڈیڈ لائن 17اگست کو ختم ہو گئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی درخواست پر 18مئی کو مذکورہ حکم جاری کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -