مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بیگناہی بھی ضرور ثابت کرونگا، ظفر عباس لک

مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بیگناہی بھی ضرور ثابت کرونگا، ظفر عباس لک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (زاہد علی خان) میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے۔ مجھے صرف انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے میں اپنی بے گناہی ضرور ثابت کروں گا۔ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ الفاظ ایفی ڈرین کیس کے مرکزی کردار اور آئی جی پولیس موٹروے نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ادا کئے۔ ظفر عباس لک نے کہا کہ بظاہر اس کیس میں کوئی چیز نہیں اور میں نے بھی اس کیس میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ یہ کیس تفتیش کے آخری مراحل میں ہے اور جلد اس کے اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے مجھے سیکرٹری نارکوٹکس بنایا کیونکہ میں سینئر بھی تھا اس کے باوجود میں نے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا جو براہ راست اس کیس پر اثرانداز ہو۔ انہوں نے کہا کہ جوباتیں میرے ساتھ منسوب کی جارہی ہیں وہ میرے علم میں بھی ہیں، غلط تفتیش ہورہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تفتیشی افسر ہی درست بات سامنے لائے گا۔ ظفرعباس لک نے الزام لگایا کہ اس کیس کی غلط تفتیش ہورہی ہے اس کیس کو سکینڈل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس دوران جتنے بھی ”آرڈر“ پاس کئے وہ قواعد کے مطابق تھے۔

مزید :

صفحہ اول -