دوسراٹی 20پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپراوور میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
دبئی (اے پی اے) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو سپر اوور میں شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی، پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 151 رنز بنائے اور جیت کے لئے آسٹریلیا کو 152 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے، اس طرح میچ برابر ہوگیا، میچ کا فیصلہ کرنے کے لئے کرکٹ قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو سپر اوورز دیا گیا، آسٹریلیا کی جانب سے شان واٹسن اور وارنر کو سپر اوور کھیلنے کی ذمہ داری سونپی گئی سپر اوورز میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 11 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان کو 12 رنز کا ہدف ملا، پاکستان کی جانب سے سپر اوور عمر گل کو دیا گیا۔ پاکستان کو جینے کے لئے 12 رنز کا ہدف دیا گیا پاکستان کی جانب سے سپر اوور کھیلنے کے لئے عمر اکمل اور عبدالرزاق کو سپر اوور کھیلنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پہلی گیند بیٹ ہوئی دوسری گیند پر چار رنز حاصل کئے، تیسری گیند پر ایک رن حاصل کیا چوتھی گیند پر عبدالرزاق نے چار رنز حاصل کئے، اس طرح پاکستان کا سکور چار گیندوں پر 9 رنز ہوگئے اور دوگیندوں پر پاکستان کو 3 رنز درکار تھے، پانچویں گیند پر ایک رن حاصل کیا اس پاکستان کو ایک گیند پر 2 سکور جیتنے کے لئے اور برابر کے لئے ایک رن درکار تھا آخری گیند وائٹ ہونے کی وجہ سے میچ برابر ہوگیا، آخری گیند پر پاکستان نے ایک سکور لے کر میچ اپنے نام کرلیا دبئی میں کھیلنے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس نے برق رفتاری سے اننگز کا آغاز کیا، محمد حفیظ نے پہلے ہی اوور میں تین چوکے لگا ڈالے، اگلے اوور کی دوسری گیند پر عمران نذیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد آنے والے بیٹسمین ناصر جمشید نے محمد حفیظ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لئے چھیتر رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیٹسمین نصف سنچریاں سکور کرنے میں ناکام رہے اور 45,45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ حفیظ اور ناصر جمشید کے آﺅٹ ہونے کے بعد اکمل برادران نے سکور میں اضافہ کیا، 143 کے مجموعی سکور پر عمر اکمل تیرہ رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو اکیاون رنز بنائے۔ کامران اکمل نے چھبیس گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز بنائے، اس طرح میچ برابر ہوگیا میچ کا فیصلہ کرنے کے لئے کرکٹ قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو سپر اوورز دیا گیا جو پاکستان نے اپنے نام کرلیا، تمام سابق کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان ٹیم کو مبارکباد گئی، صدر وزیراعظم کی جانب سے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔