تعمیراتی کمپنی اور اسکے ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج ہو گا ، رانا ثناءاللہ

تعمیراتی کمپنی اور اسکے ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج ہو گا ، رانا ثناءاللہ

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے روزنامہ پاکستان نے بلڈوز کے نیچے کچلے گئے 7 بیٹیوں کے واحد کفیل باپ کا کیس سامنے لا کر ایک قومی ذمہ داری ادا کی ہے جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تعمیراتی کمپنی اور اس کے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج ہو گا وہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے وزیر قانون نے کہا کہ اس واقع میں بھی پولیس ذمہ دار ہے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گا اور کمپنی بھی ذمہ دار ہے کہ وہ مزدور کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے وزیر قانون نے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس کو واقعہ کا نوٹس لے کر تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلا ف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔

مزید : صفحہ اول