مزدور تنظیموں کا بلڈوزر تلے کچلے جانے والے صدیق کے حق میں مظاہروں کا اعلان،ذمہ داروں کی گرفتارکا مطالبہ
لاہور (جنرل رپورٹر) مختلف لیبر تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے رﺅف اینڈ کمپنی کے بلڈوز تلے کچلے جانے والے 7 بیٹیوں کے باپ کے قتل کا مقدمہ درج کرا کر ذمہ دار کو گرفتار کرائے ورنہ تنظیمیں مظاہرے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 7 بیٹیوں کا باپ صدیق بیٹوں کے لئے جہیز لینے آیا تھا،اسے موت دے دی گئی، مزدور انسان نہیں ہے، اس ہر محکمہ لیبر اور سوشل ویلفیئر کی خاموشی مجرمانہ ہے، وہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے، اس حوالے سے لیبر پارٹی کے چیئرمین فارق طارق پاکستان لیبر فرنٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی سعید الدین اور روبینہ جمیل نے کہا کہ صدیق کو بلڈوز تلے کچل کر اس کے جسم کے دو ٹکڑے کرنے والے کمپنی اور اس کا ٹھیکیدار براہ راست ذمہ دار ہے، ان کے خلاف واقعہ کے 4 روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوا ، حکومت اور پولیس کی شدید کوتاہی ہے وزیر قانون ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرا لیا ورنہ وزیر قانون کے گھر کا گھیراﺅ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مزدور کے دم سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، اس کو کچل کر مار دینے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کو 3 روز کا دقت دیا جاتا ہے وہ ذمہ داروں کو گرفتار کرے ارو مرنے والے کی کفایت کا اعلان کرے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے۔