امیدہے پنجاب حکومت فوری کارروائی کریگی، خواتین رہنماﺅں کا ردعمل

امیدہے پنجاب حکومت فوری کارروائی کریگی، خواتین رہنماﺅں کا ردعمل

لاہور (لیڈی رپورٹر) جوہر ٹاﺅن میں بلڈوزر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے مزدور محمد عامر کی ہلاکت کے حوالے سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی خواتین ، اراکین اسمبلی، عارفہ خالد، بیگم عابدہ حسین، سمیعہ راحیل قاضی نے انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیا ہے، روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عارفہ خالد نے کہا کہ یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اس حوالے سے کارروائی کریگی اور اس کے ملزمان جلدی قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ دل و جان سے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ مذہبی رہنما سمیعہ راحیل قاضی نے کہاک ہ اس واقع کی فوری طور پر تحقیقات کروائی جائیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہیں اور اسلام کے اصولوں کے مطابق کارروائی کی جائے۔ بیگم عابدہ حسین نے کہا کہ محنت کش کی ہلاکت دلسوز واقع ہے ۔انسانی جان کی ضیاع کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اس سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئے اور اگر اس طرح کا واقعہ ہو جاتا ہے تو اس کے خاندان کی فوری مالی معاونت کی جانی چاہئے۔

مزید : صفحہ اول