روزنامہ ”پاکستان“میں خبر کی اشاعت بلڈوز ر تلے مزدور کے کچلے جانیکا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا،تحقیقات کا حکم دے دیا
لاہور (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے روزنامہ ”پاکستان“ میں لاہور کے اندر اوکاڑہ کے نواحی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے 7بچیوں کے باپ صدیق کی بلڈوز تلے کچلے جانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا ایکشن لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بلڈوز تلے کچلے جانے والے مزدور کی واقعہ کی دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری انفارمیشن محی الدین دانی کو بھی حکم دیا کہ وہ خود واقعہ کی خود بھی تحقیقات کر دیں۔ سوگوار خاندان کے گھر جا کر ان سے اظہار ہمدردی کیا جائے۔