روزنامہ ”پاکستان“میں خبر کی اشاعت بلڈوز ر تلے مزدور کے کچلے جانیکا صدرنے نوٹس لے لیا ،تحقیقات کا حکم دے دیا

روزنامہ ”پاکستان“میں خبر کی اشاعت بلڈوز ر تلے مزدور کے کچلے جانیکا صدرنے ...

لاہور (جنرل رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں معروف کمپنی کے بلڈوز تلے کچل کر جاں بحق ہونے والے اوکاڑہ کے مزدور اور 7بچوں کے باپ صدیق کی روزنامہ ”پاکستان“ میں شائع ہونے والی خبر پر ایکشن لے لیا ہے۔ گزشتہ روز ایوان صدر نے روزنامہ ”پاکستان“ سے رابطہ قائم کیا اور جاں بحق ہونے والے مزدور کے گھر کا پتہ معلوم کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے جاں بحق ہونے والے مزدور کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور جلد صدر کے نمائندہ مظلوم خاندان کی داد رسی کے لئے مظلوموں کے گھر پہنچیں گے۔

مزید : صفحہ اول