تعلیم ،صحت اور سماجی شعبے میں انقلاب اولین ترجیح ہے،نواز شریف

تعلیم ،صحت اور سماجی شعبے میں انقلاب اولین ترجیح ہے،نواز شریف

مری (ثناءنےوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمحمدنوازشریف نے کہاہے کہ تعلیم ،صحت اورسماجی شعبے میں انقلاب ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے اورآئندہ بھی ےہ شعبے ہماری توجہ کامرکزرہیں گے۔ےہ بات انہوں نے پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدراورمعروف سماجی رہنماءڈاکٹرجمال ناصرسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی۔نوازشریف نے کہاکہ 1990ءمیں اپنی پہلی وزارت عظمی کے مختصرسے دورمیں مسلم لیگ(ن) نے جن تبدیلیوں کی بنیادرکھی تھی وہ آج بھی پاکستان کی پہچان ہیں ۔ےہ وہ وقت تھاجب بھارت سمیت کئی ممالک ہمارے ایجنڈے اورپالیسیوں کی تفصیل کےلئے ہم سے رجوع کررہے تھے ،جب پاکستان کاروپیہ خطے کے تمام ممالک سے زیادہ قیمت رکھتاتھااورہم فاضل بجلی پڑوسی ممالک کے ہاتھ بیچنے کی بات کررہے تھے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدرنے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم اورعوام کی حمایت سے ہم ایک بارپھرپاکستان کواس کاکھویاہوامقام واپس دلائیںگے۔ڈاکٹرجمال ناصرنے صحت کے شعبے میں مسلم لیگ(ن) کے اقدامات کی تعریف کی اورکہاکہ عوام کونوازشریف کی قیادت سے بڑی توقعات ہیں ۔

مزید : صفحہ اول