توہین مذہب کیس: رمشا مسیح کی درخواست ضمانت منظور

توہین مذہب کیس: رمشا مسیح کی درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ثناءنیوز)اسلام آباد میں توہین مذہب کیس میں گرفتار عیسائی لڑکی رمشا مسیح کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ عیسائی لڑکی کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی دی گئی ہے ۔ جمعہ کی صبح توہین مذہب کیس میں گرفتار عیسائی لڑکی رمشا مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔جمعہ کو دوران سماعت کیس کے حوالے سے حافظ زبیر کا بیان عدالت میں پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے امام مسجد خالد جدون کی جانب سے شواہد میں ردوبدل کا انکشاف کیا تھا۔ڈسٹرکٹ اٹارنی کا کہنا تھا کہ متعلقہ آبادی میں اراضی قبضے کا کوئی مسئلہ نہیں، حافظ زبیر کو لالچ دے کر بیان لیاگیا، اسے خالدجدون کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ میڈیا میں آنے والی تصویر رمشا کی نہیں، اس تصویر کے ذریعے کیس پر اثرانداز ہوا جارہا ہے۔عدالت نے دوپہر کے وقت فیصلہ سناتے ہوئے رمشا مسےح کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -