انٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ،پنجاب کالج فارویمن کی آمنہ ریاض 1029نمبر لیکر لاہور بورڈ میں اول رہیں

انٹر میڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ،پنجاب کالج فارویمن کی آمنہ ریاض 1029نمبر ...

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2012 میں پنجاب کالج ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کنیئرڈ کالج نے میدان مار لیا۔ اوور آل ٹاپ پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن کی طالبہ آمنہ ریاض رول نمبر 522178 نے 1029 نمبر لے کر حاصل کی ۔ دوسرے نمبر کے لئے دو امیدوار کامیاب ہوئے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالبعلم محمد عمر رول نمبر 529481 نے 1028 نمبر اور گورنمنٹ کنیئرڈ کالج کی طالبہ زبرین طاہر رول نمبر 202920 نے بھی 1028 نمبر حاصل کئے۔ تیسرے نمبر کی حقدار پنجاب کالج فار ویمن کی فاطمہ خورشید رول نمبر 522181 نے 1027 نمبر حاصل کئے۔ پری میڈیکل گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن کنیئرڈ کالج کی زبرین طاہر نے 1028، دوسری پوزیشن یونیک ہائی سکول کی مریم طاہر نے 1024 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ کنیئرڈ کالج کی ہی سارہ عارف نے 1021 نمبر اور پنجاب کالج فارویمن کی ایمن انور نے بھی 1021 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پری میڈیکل گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے صمد گیلانی نے 1025 نمبر لے کر حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن پنجاب کالج آف سائنس کے طالب علم احمر سلیم نے 1017 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جبکہ تیسری پوزیشن کے حقدار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالبعلم اویس رمنا 1016 نمبر لے کر ٹھہرے۔ پری انجینئرنگ گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن آمنہ ریاض نے 1029 نمبر لے کر حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن پنجاب کالج فارویمن کی فاطمہ خورشید نے 1027 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جبکہ تیسری پوزیشن کنیئرڈ کالج کی عفیرہ جاوید خان نے 1023 نمبر لے کر حاصل کی ۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج کے محمد عمر نے 1028 نمبر لے کر حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج کے نجم طارق نے 1026 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن پنجاب کالج سائنس کے مغیث احمد ہاشمی نے 1022 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جنرل سائنس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن کنیئرڈ کالج کی کومل صدیقی نے 988 نمبر، دوسری پوزیشن کنیئرڈ کالج کی فاطمہ قمر نے 974 نمبر اور تیسری پوزیشن پنجاب کالج ویمن کی جنیتا راج نے 971 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جنرل سائنس گروپ بوائز میں گورنمنٹ کالج کے محمد عامر ایاز نے 961 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ کالج کے نعیم الرحمان نے 954 نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ کالج کے ہی رضوان لیاقت نے 946 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کامرس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج ویمن کی آفرین ملک نے 964 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جبکہ پنجاب کالج کی ہی خالدہ مظفر نے 960 نمبر لے کر دوسری اور پرائیویٹ امیدوار ماہ نور فاطمہ نے 956 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کامرس گروپ بوائز میں پنجاب کالج کامرس کے زوہیب صدیقی نے 986 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج کے حارث فاروق نے 966 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج کے ہی سید جبار حسین شاہ نے 965 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آرٹس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین واربرٹن ننکانہ کی عمارہ یوسف نے 951 نمبر لے کر حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین واربرٹن ننکانہ کی ہی عاطفہ منصور نے 944 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جبکہ اقراءحفاظ گرلز ہائی سکول کی حافظہ طیبہ جاوید 940 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہری۔ آرٹس گروپ بوائز میں پرائیویٹ امیدوار ولید خالد نے 908 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن بھی قصور سے پرائیویٹ امیدوار محمد ابوبکر نے 907 نمبر لے کر حاصل کی ۔ جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول اوکاڑہ کے محمد احمد شفقت نے 899 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تمام نتائج کا اعلان چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر نصراللہ ورک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام نتائج نہایت محنت اور بغیر کسی غلطی کے مرتب کئے گئے ہیں جس میں تمام بورڈ ملازمین کی انتھک محنت شامل ہے۔

مزید : صفحہ اول