پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائیگا :شہباز شریف

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائیگا :شہباز شریف

لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف برطانیہ کے4روزہ نجی دورے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ساڑھے چار سال تک تو بلدیاتی نظام کی کوئی پرواہ نہیں کی اور نہ ہی بلدیاتی انتخابات کرائے اور اب انہیں اچانک ان کی یاد آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول