کوئٹہ ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ جاں بحق

کوئٹہ ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایس پی انویسٹی گیشن جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن جمیل کاکڑ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پیشی کیلئے آرہے تھے ائیرپورٹ روڈ پر ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ملزمان کی فائرنگ سے جمیل کاکڑ زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمودنے جائے وقوعہ پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمیل احمد کاکڑ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں فعال کردار ادا کر رہے تھے اس لئے انہیں دہشت گردوں نے اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس عوام کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی گذشتہ تین ماہ میں سترہ پولیس افسران جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطا بق انہیں کالعدم تنظیم کے دو اہم رہنماﺅں کی گرفتاری کے بعد مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔بعد ازاںان کی نمازجنازہ میں پولیس حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر آئی جی بلوچستان عمرخطاب نے کہا کہ ڈرنے والے نہیں ہیں،ٹارگٹ کلنگ کا ناسور ختم کرکے دم لیں گے۔

مزید : صفحہ اول