سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں اخراجات کی حد مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں اخراجات کی حد مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر

لاہور (نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں امیدواروں کے لئے تین لاکھ روپے اخراجات کی حد مقرر کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں امیدوار ذاتی مفاد کے لیے حصہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امیدوار کامیاب ہو کر بار کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے مفادات کے لئے کام کرتے ہیں لہذا عدالت سپریم کورٹ بار کے انتخابات میںکسی بھی امیدوار کو تین لاکھ سے زائد خرچ نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

مزید : صفحہ آخر