راﺅ مظہر حیات کی نااہلی کیلئے چوتھی درخواست پر ایم این اے کو نوٹس جاری

راﺅ مظہر حیات کی نااہلی کیلئے چوتھی درخواست پر ایم این اے کو نوٹس جاری

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصر سعید شیخ نے قصور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی راﺅ مظہر حیات کی نااہلی کیلئے دائر چوتھی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور مدعا علیہ ایم این اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ قصور کے رہائشی ووٹر نصیر احمد نے ایڈووکیٹ ڈاکٹر احسان الحق خان کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ راﺅ مظہر حیات نے گزشہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ونورا سٹیٹ یونیورسٹی آف امریکہ کی بی اے کی ڈگری استعمال کی اور حلقہNA-138سے ایم این منتخب ہوئے۔ بعدازاں سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ڈگری کی تصدیق نہ کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیدیا۔ لہذا ایم این اے راﺅ مظہر حیات کو نااہل قرار دیا جائے ۔ گزشتہ روز جسٹس ناصر سعید شیخ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان اور مدعا علیہ ایم این اے راﺅ مظہر حیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر