گڈزٹرانسپورٹر کا پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف دھرنا پانچ روز میں قیمتیں کم نہ کرنے پر گورنر ہاﺅس کے گھیراﺅ کی دھمکی

گڈزٹرانسپورٹر کا پٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف دھرنا پانچ روز میں قیمتیں کم ...

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ مو ٹر اونرز ایسو سی ایشن اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کی جانب سے گذشتہ روز پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے ملک میں جاری بد ترین لوڈ شیڈ نگ اور کر پٹ حکمرانوںکی نا قص پالیسیوں کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری سے وابسطہ سینکڑ وں افراد نے نیو ٹر ک اسٹینڈ راوی لنک روڈ لاہوربلاک کر کے ٹائر جلائے اور مین روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھر نا دیا مظاہرے کی قیادت مر کزی صدر حاجی عبدالمجید خان اور سینئر وائس چیئر مین چودھری ارشد ،سینئر نائب صدر لالہ یا سر ،عبد المتین شیخ نے کی مظاہر ین سے خطاب کر تے ہوئے گڈ ز ٹرانسپورٹ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بد ترین لوڈ شیڈ نگ نے صنعت کو تالے لگو ا دئیے ہیں جسکی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ انڈ سٹری بُر ی طر ح متا ثر ہو ئی ہے اور لاکھوں گھروں کے چولہے ٹھنڈ ے پڑ گئے ہیں چودھری ارشد ،،زاہد خان،ملک تنو یر الدین ،ملک ریاض ،ملک زبیر ،ارشد علی ،لالہ شر افت ،کفایت خان ،رانا شاہنواز ،چودھری طالب،و دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز نے مظاہر ین سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ نے گڈز ٹرانسپورٹ انڈ سٹر ی کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیاہے اور یہ سب کر پٹ حکمرانوں کی نا قص پالیسوں کا نتیجہ ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں تمام کاروبار تباہ ہو رہے ہیں توانائی کے بحران کے باعث لاکھوں خاندان بے روز گار ہو گئے جسکی وجہ سے ملک میں لائن آڈر کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور سٹریٹ کر ئم میں صرف بے روز گاری کی وجہ سے اضافہ ہو رہا ہے گڈز ٹرانسپورٹ رہنماﺅں نے کہا کہ پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قا بل قبول نہیں ہے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے سے گڈز ٹرانسپورٹ انڈ سٹری تباہ ہو کر رہ گئی ہے اور گڈ ٹرانسپورٹ انڈ سٹری سے وابسطہ لاکھوں خاندانوںکے گھروں کے چو لہے ٹھنڈ ے پڑ جا نے کا خد شہ ہے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوٹ مار شر وع کر رکھی ہے اور و فاقی حکومت کے ایوان میںبیٹھے حکمران غر یب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں گڈز ٹرانسپورٹرز رہنماﺅں نے کہا کہ حکو مت نے اگر پانچ روز میں پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو گڈز ٹرانسپورٹرز گورنر ہاوس کے باہر دھر نا دینگے اور اگلے مر حلے میں گڈز ٹرانسپورٹرز ایوان صدر مارچ کر ینگے اور اپنے ٹرک ،ٹرالے نذ ر آتش کر دینگے اور سخت احتجاجی تحر یک کا آغاز ہو گا جس میں ہو نے والا جانی اور مالی نقصان کی ذمہ داری صدر پاکستان پر ہو گی اس مو قع پر احتجاجی مظاہر ین کی بڑ ی تعداد نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعر ے بازی کر تے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو ے والے اضافے کو مسترد کر تے ہوئے فوری کمی کا مطالبہ کیا اس مو قع پر وزیر پٹرولیم کا پتلہ بھی نذ ر آتش کیا گیا اور مظاہر ین کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی تک احتجا ج جاری رکھے نگے اور کر پٹ حکمرا نوں کے خلاف تحر یک چلا ئی جائے گی مقامی مسلم لیگ ( ن) کے سینئر رہنما اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ کی مداخلت پر احتجاجی مظاہر ہ ختم کیا انہوں نے پنجاب حکومت سے گڈز ٹرانسپورٹر ز کے مسائل حل کر وانے کی یقین دہانی کروائی جس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہر ختم کر دیا ۔

مزید : صفحہ آخر