پنجاب اسمبلی کا پارلیمانی وفد دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سری لنکا روانہ ہو گا

پنجاب اسمبلی کا پارلیمانی وفد دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سری لنکا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی( پنجاب اسمبلی کا 3رکنی پارلیمانی وفد دولت مشترکہ کی ہفت روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی سربراہی میں کل مورخہ 8ستمبر 2012کو سری لنکا کے لیے روانہ ہو رہا ہے ۔دولت مشترکہ کی کانفرنس سری لنکا کے شہر کولمبو میں 7ستمبر سے 15ستمبر 2012تک جاری رہے گی۔جس میں دولت مشترکہ کے اراکین شرکت کریں گے۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی عدم مو جودگی میں رانا مشہود احمد خاں قائمقام سپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے۔           

مزید : صفحہ آخر