ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی ، طاہر رضا نقوی

ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی ، طاہر رضا نقوی

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رضا نقوی نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے آئندہ پانچ سالہ ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت نئی تجارتی منڈیاں تلاش کی جائیں گی اور غیر روایتی اشیاءکی برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے گی ۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ کے وسیع ترین مواقع موجود ہیں۔وسط ایشیائی ریاستیں پاکستانی مصنوعات کی وسیع منڈی ثابت ہو سکتی ہیں ۔ ۔انہوں نے بتایا کہ نئی تجارتی پالیسی جلد آ رہی ہے اور اس نئی آنے والی تجارتی پالیسی میں تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل کی جائیں گی ۔برآمدکنندگان کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی ۔برآمدا ت کے فروغ کیلئے خصوصی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے جس سے برآمدکنندگان کے مسائل حل ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر