کشمیر ہمارے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے، حافظ سعید

کشمیر ہمارے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے، حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔ مسئلہ کشمیرکے حل تک بھارت سے دوستی، تجارت اور مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔ کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاﺅں پر62ڈیم بنا کر پاکستان کی زراعت و صنعت پر خوفناک حملہ کیا ہے۔وہ پاکستان سے مذاکرات کو بھی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔پاکستانی حکمرانوں کو بھارتی سازشوں کو سمجھنا چاہیے اور ایسی پالیسیوں اور اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے کشمیریوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہو۔ بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دیکر تجارت کے خلاف ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے۔ 11ستمبر کو ہونے والے دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس میں بھی اس مسئلہ کو پوری قوت سے اٹھا یا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان کے خلاف خوفناک سازشیںکر رہی ہیں۔ بلوچستان کو خصوصی طور پر ہدف بنایا گیا ہے ،جماعت الدعوة نے بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت سے کنوﺅں کی کھدوائی اور ریلیف کے دیگرکئی منصوبہ جات شروع کئے ہیں۔ایمرجنسی و ریلیف کے کام کو وسعت دینے کے لئے لاہور شہر میں مزید 7ایمبولینس گاڑیاںبڑھا دی ہیں۔دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کو پورے ملک میں منظم کریں گے۔ خدمت خلق کا میدان بھی بیرونی قوتوں کیلئے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر جماعت الدعوة کی ایمبولینس گاڑیاں مفت ایمرجنسی و ریلیف کا کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جماعت الدعوة کے رفاہی و فلاحی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چوبرجی چوک میں نئی منگوائی گئی ایمبولینس گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعة الدعوةاور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت ملک بھر میں ایمبولینس سروس جاری ہے۔ اس عمل کو مزید بہتر بنانے اور وسعت دینے کے لئے 25مزید ایمبولینس گاڑیاں منگوائی گئی ہیں جن میں سے 7ایمبولینس گاڑیاں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن لاہور کو دی گئی ہیں۔جو لاہور شہر کے مختلف علاقوں اور ہسپتالوں میں بنائے گئے یونٹس پرخدمات سرانجام دیں گی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -