پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 2ارب روپے سے زائدکی وصولی کرلی

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 2ارب روپے سے زائدکی وصولی کرلی

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل ربیع 2011-12ءکی وصولی کے سلسلہ میں 98/26 فیصد کے حساب سے 2ارب 10 کروڑ 65 لاکھ 57 ہزار 642 روپے کی وصولی کی ہے۔ بینک فصل ربیع 2012-13ءکیلئے قرضہ جات کا اجراءاکتوبر 2012ءسے شروع کرے گا اور 31 جنوری 2013ءتک کاشتکاروں میں فصل ربیع 2012-13ءکیلئے قرضہ جات کا اجراءاور فصل خریف 2012ءکی وصولی بھی کرے گا۔ بینک کے صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت درانی نے کہا ہے کہ بینک پیداواری قرضہ جات کے ساتھ مختلف سکیموں کے ذریعہ چھوٹے کاشتکاروں میں ذاتی اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔

مزید : ایڈیشن 1