افغانستان ، امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے برطانوی فوجی ہلاک

افغانستان ، امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے برطانوی فوجی ہلاک

لندن (بیورورپورٹ) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر اپاچی نے فائرنگ کر کے ایک برطانوی فوجی مسٹر کرسٹوفر رونی کو ہلاک کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 23سالہ لانس کرسٹوفر رونی تیل کے ایک زخیرہ کے قریب اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم بعد ازاں اسے فرینڈلی فائرنگ کا نام دے دیا گیا برطانیہ نے اپنے فوجی کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی اس کے متعدد فوجیوں کو فرینڈلی فائرنگ میں موت کے گھاٹ اتارد یا گیا ۔

مزید : ایڈیشن 1