حکومت نے لاپتہ افراد کے اغواءکا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے لاپتہ افراد کے اغواءکا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور( زاہد علی خان ) حکومت نے لاپتہ افراد ے بارے میں اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی صاحبان حضرات کو اطلاع کردی ہے۔ گزشتہ روز ہوے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافے کے بعد چیف جسٹس کے حکم پر حکومت نے حکم جاری کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اغوا کی ایف آئی آر سے بچنے کے لئے محرر کے ذریعے ہدایت کررکھی ہے کہ ایسے افراد کو ٹرخایہ جائے ورنہ بہت ضروری ہوتولاپتہ افراد کے بارے میں صرف کمشدگی کی رپٹ درج کردی جائے۔ ذرائع کے مطابق اس کام میں ناکام ہونے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے علاوہ باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 1