راولپنڈی میں2700 اور سرگودھا ڈویژن میں 1850ایکڑ پر ڈرپ ایر یگیشن سسٹم تنصیب ہوگی

راولپنڈی میں2700 اور سرگودھا ڈویژن میں 1850ایکڑ پر ڈرپ ایر یگیشن سسٹم تنصیب ہوگی

لاہور(پ ر)پنجاب میں 36 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹ کے تحت ر اولپنڈی ڈویژن میں3000 اور سرگودھا ڈویژن میں 1850ایکڑ رقبہ پر ڈرپ ایر یگیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔ یہ بات کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں محمد مشتاق احمد سیکرٹری زراعت پنجاب کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں چوہدری محمد اشرف ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی)، ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، محمد رفیق اختر ڈائریکٹر ایگریکلچر ل انفارمیشن پنجاب کے علاوہ راولپنڈی و سرگودھا ڈویژن اور منڈی بہاﺅلدین و گجرات سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرززراعت، ڈسٹرکٹ آفیسرز اصلاح آبپاشی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ز زراعت توسیع نے شرکت کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب کو بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل اصلاح آبپاشی نے بتایا کہ صوبہ میں آبپاشی کے جدید طریقوں کو فروغ دینے، دستیاب پانی کے باکفایت استعمال اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے اس اہم منصوبہ کے تحت ضلع راولپنڈی میں600 ایکڑ ، اٹک میں1000 ایکڑ، چکوال میں500 ایکڑ اور جہلم میں600 ایکڑ رقبہ پر ڈرپ ایریگشین سسٹم نصب کیا جائے گا۔ جبکہ ضلع سرگودھامیں500 ایکڑ،خوشاب میں450 ایکڑ ، بھکر میں600 ایکڑ اور میانوالی میں300 ایکڑ رقبہ پر ڈرپ ایرگیشن سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔ اس کے علاوہ منڈی بہاﺅلدین اور گجرات میں بھی 800 ایکڑ رقبہ پر ڈرپ ایرگیشن سسٹم نصب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرپ ایر گیشن سسٹم کی تنصیب کے لیے کاشت کاروں کو 40 فیصد اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔جبکہ باقی 60 فیصد رقم بطور سبسڈی حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں4 لیزر لینڈ لیولر جبکہ سرگودھا ڈویژن میں73 لیزر لینڈ لیولر فراہم کیے جا رہے ہیں جن پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی لیزر لیولنگ سیٹ سبسڈی حکومت پنجاب دے گی۔ںنے کہا کہ باہمی تعاون سے بزنس کمیونٹی اور اے سی سی اے کی اقدار میںاضافہ کے ساتھ ساتھ مو¿ثر نتائج حاصل ہونگے اور دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ترقیاتی اقدامات اٹھانے میں بھی مدد ملے گی۔باہمی تعاون کے سمجھوتہ کی تقریب کے بعد اے سی سی اے پاکستان اور آئی سی سی آئی نے ٹرانسفارمنگ فنانس فنکشن ٹو ای ۔ پروفیشنل کے حوالے سے ایک نشست کا انعقاد کیا اس موقع پر ٹورزم پروموشن سروسز کے ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ محمد اوزیر نے بہتر ای ۔لرننگ اور ای۔ اسسمنٹ پریکٹسسز، لرننگ اور مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیااور اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے سکلز اور صلاحیتوں کوترقی دینے پر زور دیا اس کے بعدبدامی لاءایسوسی ایٹ کے پارنٹر کمیل عباس بدامی اور اے سی سی اے پاکستان کے ممبران نے ای ۔فائلنگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

مزید : ایڈیشن 1