کورین کمپنیاں پن بجلی کے منصوبوں میں3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

کورین کمپنیاں پن بجلی کے منصوبوں میں3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

لاہور (کامرس رپورٹر) کوریا کی کمپنیاں ملک میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 3 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ کورین کمپنی نے واٹر لوئر چلاس پلاس ویلی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر1.6ارب ڈالر جبکہ دو دوسری کورین کمپنیوں کو میپو اور پوسکو کاکنسورشیم لوئر سپاٹ گاہ ہائیڈرو پاور پراجکیٹ پر 1.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کے دونوں منصوبوں سے بالترتیب 665 اور496 میگاواٹ سستی بجلی پیدا کی جاسکے گی جبکہ ان منصوبوں سے مجموعی طور پر1161 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبہ جات کی تعمیرکے حوالے سے کورین کمپنیوں اورحکومت پاکستان کے مابین معاہدہ آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے آبی وسائل کے منصوبہ جات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر تعمیرکئے جائیں گے جس سے دوسرے بڑے منصوبہ جات کےلئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔

مزید : ایڈیشن 1