ناقص تفتیش کرنیوالے اہلکاروں کو محکمانہ سزا دی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

ناقص تفتیش کرنیوالے اہلکاروں کو محکمانہ سزا دی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی ...

لاہور(وقائع نگار) روسی ساخت کے درجنوں مارٹر گولے اور گنیں جس ملزم سے برآمد ہوئی اسکی ناقص تفتیش کرنے والے تفتیشی افسر اور دیگر اہلکار وں کو محکمانہ سزا دی جائے گی بتایاگیا ہے کہ بھولا گاڑی نامی شخص سے چند روز قبل نولکھا کے علاقے سے درجنوں مارٹر گولے اور گنیں برآمد ہوئیں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن چودھری شفیق گجر نے کہا تھا کہ یہ دہشت گردی کرنا چاہتے تھے اور یہ اسلحہ انہوں نے اپنے مخالفین طیفی بٹ گو گی بٹ وغیرہ پر استعمال کرنا تھا ان کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کریں لیکن باقی ساتھی گرفتار ہونے کی بجائے تفتیش ہی ناقصی کی گئی جس سے ملزم کی آسانی سے ضمانت ہوسکتی ہے اس بارے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں گاڑی کی تفتیش میں آکر کسی تفتیشی نے ملی بھگت کرکے تفتیش غلط کی تو نہ صرف اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا بلکہ اسے محکمہ سے فارغ کیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 1