پولیس کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن، 178 گرفتار
لاہور(کر ا ئم رپورٹر)یڈیشنل آئی جی /سی سی پی او محمد اسلم ترین کی ہدایت پرانوسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے ماہ اگست کے دوران اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے178اشتہاری گرفتار کیے جن میں قتل کے 11، ڈکیتی کے 13، راہزانی کے 12، اقدام قتل کے تین، چوری کے 18اور دیگر جرائم کے 121اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 43عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ انوسٹی گیشن صدر ڈویژن نے اسی دوران قتل کے چھ، اغواءبرائے تاوان کے دو، ڈکیتی کے تین، رابری معہ سرقہ کے 28، وہیکل چھیننے کے پانچ، وہیکل چوری کے 15، نقب زنی کے 17اور دیگر جرائم کے 416مقدمات چالان عدالت کئے اور ان مقدمات میں چھینا گیا مال مسروقہ ملزمان کے قبضہ سے برآمدکر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چھ کاریں، ایک کیری ڈبہ،9موٹر سائیکلیں ،طلائی زیورات و نقدی اور موبائل فون مالیتی 36لاکھ 80ہزار روپے برآمد کی ہیں۔ایس پی انوسٹی گیشن صدر غلام شبیر میکن کے مطابق ماہ اگست کے دوران ڈکیتی، اندھا قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد خطرناک گروہوں کا قلع قمع بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن صدر ڈویژن نے مقدمہ نمبر935مورخہ22فروری جرم 302تھانہ چوہنگ لاہور کا اندھا قتل، مقدمہ نمبر 417مورخہ19اپریل جرم 302/34تھانہ نواب ٹاﺅن لاہور کا بنک آفیسر کا قتل۔ مقدمہ نمبر 364مورخہ7اگست جرم 395تھانہ مانگا منڈی لاہور، مقدمہ نمبر 408مورخہ 10جون جرم397تھانہ ٹاﺅن شپ لاہور، مقدمہ نمبر 175مورخہ21جون جرم392تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور، مقدمہ نمبر892 مورخہ 17اگست جرم392تھانہ سبزہ زار لاہور،مقدمہ نمبر 487مورخہ 16 جولائی جرم 392تھانہ ٹاﺅن شپ لاہور اور مقدمہ 347 مورخہ 4مئی جرم 457/380 تھانہ رائیونڈ سٹی لاہور کی وارداتوں سمیت متعدد سنگین اور ہائی پروفائل مقدمات ٹریس کر کے178 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوشش جاری ہے۔