ابرار الحق نے ٹاپ کر نے والے نوجوان محسن علی کو50 ہزار روپے انعام دیا
لاہور(فلم رپورٹر) معروف سماجی و سیاسی رہنما ابرار الحق نے پنجاب یونیورسٹی ٹاپ کرنے والے طالب علم محسن علی کو اپنی جیب سے50 ہزار روپے ہیں اور بیرون ملک سٹڈی ٹور پر بھجوانے کا بھی اعلان کیا ہے، ابرار الحق یہ اعلان اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کیا، ابرار الحق نے کہا کہ جب محسن علی جیسے نوجوان کوئی اچھی خبر دیتے ہیں تو دل خوشی سے جھوم اٹھتا ہے، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحد پارٹی ہے جو مورثیت سے پاک ہے جس میں کوئی بلاول ہے نہ حمزہ اور مونس، انہوں نے محسن علی کو نصیح کی وہ ثابت قدمی سے اپنے مشن کو جاری رکھے۔