لاہور ائیر پورٹ لینڈ کرنیوالی فلائٹ میں خاتون پراسرار طور پر ہلاک

لاہور ائیر پورٹ لینڈ کرنیوالی فلائٹ میں خاتون پراسرار طور پر ہلاک

لاہور (وقائع نگار) جدہ سے ایئر پورٹ پرلینڈ کرنے والی فلائٹ میں خاتون پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز پی کے 760جدہ سے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کررہی تھی کہ اس دوران جہاز میں موجود ملتان کی رہائشی خاتون سولن مائی کی جو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آئی تھی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور وہ جہاز میں ہی دم توڑ گئی انتظامیہ کے مطابق متوفیہ کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے ۔تاہم انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا جو تدفین کے لیے ملتان لے گئے۔

مزید : ایڈیشن 1