نولکھا پولیس کے دو ہوٹلوں پر چھاپے،4لڑکیوں سمیت9افراد فحش حرکات کرتے گرفتار

نولکھا پولیس کے دو ہوٹلوں پر چھاپے،4لڑکیوں سمیت9افراد فحش حرکات کرتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھاپولیس نے ایس پی سٹی آپریشن کے حکم پر دومختلف ہوٹلوں میں چھاپے مارکر4لڑکیوں سمیت 9افراد کو رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاجبکہ گھر سے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے والی تونسہ شریف کی رہائشی ایف ایس سی کی طالبہ کو دارالامان بھجوادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی آپریشن ملتان خان نے ایس ایچ او نولکھا جاوید گجر کو علاقہ میں ہوٹلوں کے اندر ہونے والی غیراخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی جس پر نولکھا پولیس نے گزشتہ روز مختلف ہوٹلوںمیں ریڈ کیا اور لاہور سٹی ہوٹل اور فرخ ہوٹل کے مختلف کمروں سے چار لڑکیوں صائمہ ،چندا، عاشی، مسکان،اور پانچ نوجوانوں آصف،جہانگیر خان،محمد اصغر،محمد اختراور نوید کو رنگے ہاتھوں غیر اخلاقی سرگرمیاں کرتے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ پولیس کو لاہورسٹی ہوٹل کے کمرے سے تونسہ شریف کی رہائشی ایف ایس سی کی طالبہ نسرین کو بھی برآمد کیا جو ایک لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ کرلاہور آئی تھی پولیس نے نسرین کو دارالامان بھجوا کر اسکے ورثاءکو اطلاع کردی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -