تحریک پاکستان کے کارکن ، بزرگ شاعر و صحافی اصغر امرقتسری کا سرکاری طور پر علاج کرایا جائے، ادبی صحافتی حلقوں کی وزیر اعلیٰ سے اپیل

تحریک پاکستان کے کارکن ، بزرگ شاعر و صحافی اصغر امرقتسری کا سرکاری طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک پاکستان کے کارکن80 سالہ بزرگ صحافی شاعر و ادیب مختلف عوارض کے باعث شدید بیمار ہیں، ان کے جبڑوں میں گلٹیوں کی وجہ سے خون بہہ رہا ہے، ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق کینسر ہے مگر سروس ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا اور خون گرنے کی دوائی دیکر فارغ کر دیا گیا ہے، بزرگ صحافی کا جوان بیٹا گزشتہ سال ڈینگی سے ہلاک ہو گیا جس کی وجہ سے لواحقین کی مالی حالت بھی خراب ہے، ادبی و صحافتی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اصغر امرتسری کا سرکاری طور پر علاج معالجہ کرایا جائے اور مالی امداد بھی فراہم کی جائے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -