”محبت سندھ ٹرین مارچ“ کے شرکاءکا لاہور ریلوے سٹیشن پر شاندار اسقبال

”محبت سندھ ٹرین مارچ“ کے شرکاءکا لاہور ریلوے سٹیشن پر شاندار اسقبال

لاہور( سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے ”محبت سندھ ٹرین مارچ “ کے شرکاءکا لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔ عوامی تحریک کا ٹرین مارچ شیڈول تین گھنٹے کی تاخیر سے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچا تو تحریک کے کارکنوں نے نعر ے لگا کر اورپھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے شرکاءکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر خواتین نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے پرفارمنس بھی دی ۔اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، زمینیں بنجر ہونے لگی ہیں، حکمرانوں نے سندھ کا سودا کر دیا ہے۔ سندھ میں امن قائم نہ ہوا تو وہ انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی مفادات کے لئے پیش کئے گئے حالیہ بلدیاتی نظام کے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں اور اسکے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریںگے ۔ٹرین مارچ کے شرکاءراولپنڈی پہنچنے کے بعد آج ہفتے کواسلام آباد پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاﺅس تک ریلی نکالیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1