قادیانیت بیرونی طاقتوں کی مددسے پاکستان میں ہمیشہ غلبہ واقتدار کیلئے سرگرم رہی،مولانا عبدالحفیظ مکی

قادیانیت بیرونی طاقتوں کی مددسے پاکستان میں ہمیشہ غلبہ واقتدار کیلئے سرگرم ...

چناب نگر (عثمان غنی اعوان سے )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ25ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس روائتی جو ش و خروش سے شروع ہو گئی مختلف شہروں اور قصبوں سے مجاہدین ختم نبوت نے قافلوں کی صورت میں شر کت کی ،چناب نگر کی فضاءنعرہ تکبیر اللہ اکبر اورختم نبوت زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی۔ کانفرنس کی افتتاحی نشست کا آغاز گزشتہ صبح 10بجے تلاوت قرآن مجید سے ہو ا اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی ۔عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت فضیلتہ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ )امیر مرکزیہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ نے خطبہ جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 7ستمبر اہل اسلام کی سالہا سال کی جدوجہد اور کوشش کا ثمر ہے جو شہیدانِ ختم نبوت کی تسکینِ ارواح اور مجاہدین ختم نبوت کی عظیم الشان فتح کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ اور تمام مسلمانوں کیلئے مسرت اورکامرانی کی نوید کا دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانیت مذہب کے لبادے میں ایک سیاسی تحریک ہے جو بیرونی طاقتوں کی مدد سے پاکستان میں اپنے غلبہ و اقتدار کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہی ہے۔ اس کا مقصد اہم ترین محکموں مثلاً دفاع، خزانہ اور امور خارجہ پر دسترس حاصل کرکے مسلمانوں کے تمام سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق غصب کرنا ہے۔ اس حیثیت سے قادیانی گروہ کے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے خلاف جذبات سخت معاندانہ ہیں۔ عالمی سطح پر اس گروہ کا ان تمام عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے جو مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ اندرون ملک بھی یہ ان عناصر کی تائید کرتے ہیں جو مسلمانوں کے مِلّی وجود کے مخالف ہیں۔اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا محمد عالم طارق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس صحابہ ؓ کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاءالمہیمن شاہ بخاری نے کہا کہ اگر ہم عقیدہ ختم نبوت اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مخلص ہیں تو ہمیں فرقوں اور جماعتوں کی دعوت چھوڑ کر فقط اسلام کی دعوت دینی ہو گی۔ عقیدہ ختم نبوت ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر ساری امت یکجا ہو سکتی ہے اگر ہم اپنا تحفظ چاہتے ہیں تو فرقہ واریت کو ختم کر کے عقیدہ ختم نبوت پر ایک ہو جائیں۔،انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ آج کا دن مسلمانون کیلئے فتح مبین کی حیثیت رکھتا ہے ہم اس موقع پر اہلِ اسلام کی طرف سے مرزا مسرور احمد سمیت تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں کہ وہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی آغوش میں آجائیں انٹر نیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری کو مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا نامو س رسا لت کی پاسبانی ایمان کی بنیاد ہے جس پر کسی قسم کی سودے بازی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان میں قانون توہین رسالتﷺ کا خاتمہ عالمی قوتوں کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیرو ممبر صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا کہ پاکستانی فوج کا ماٹو ایمان‘ تقویٰ اور جہاد ہے جبکہ مرزا قادیانی نے جہاد کو مکمل طور پر حرام قرار دیا ہے اور قادیانی گروہ جہاد کو حرام سمجھتا ہے تو وہ پھر پاک فوج میں کس مقصد کے لےے بھرتی ہوئے ہیں اور ان کو فوج میں بھرتی ہونے کی کیوں اجازت دی جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کےا کہ منکرین جہاد قادیانیوں کا داخلہ فوج میں بند کیا جائے۔مولانا گل شیر شہید کے نواسہ و جانشیں مولانا مفتی ہارون مطیع اللہ (کراچی)نے کہا کہ قادیانیت نے ہمیشہ جارحیت ،تشدد ،آئین شکنی کا راستہ اختیار کیا ہے ،مولانا عبدالرحمان شاہ آف (امریکہ )نے کہا آج وقت کے طاغوت نے مسلمہ امہ پرتہذیبی و فکری یلغار کے ساتھ ننگی جارحیت کو مسلط کر رکھا ہے مگر اسلام کی تابناک تاریخ اس بات کی گواہ ہے ظلم و جبر کے گوہ گراں اس کا راستہ نہیں روک سکتے،کانفرنس سے صاجزادہ محمد قادری مولانا شبیر عثمانی فیصل آبادی ،قاری عبدالباسط فاروقی ،اللہ دتہ مجاہد ،مولانا قاری محمد طیب قاسمی ،حافظ مقصود احمد نقشبندی ،مولانا شکیل اختر مولانا مطلوب الرحمان ،قاری محمد ریاض فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس ابھی جاری ہے ۔

مزید : ایڈیشن 1