صوبائی دارالحکومت میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، شہری قیمتی سامان سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، شہری قیمتی سامان سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زےورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ میں ڈاکوﺅں نے شوکت عباسی کے گھر سے19لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،اسلام پورہ میںڈاکوﺅں نے ندیم ناصرکے گھر سے16لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،باغبانپورہ میںڈاکوﺅں نے شمیم بی بی کے گھر سے ڈاکوﺅں نے15لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،سول لائن میں ڈاکوﺅں نے حفیظ کے گھر سے16 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ میںڈاکوﺅں نے بابرکے گھر سے3لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،گجرپورہ میں ڈاکوﺅں نے ناصر کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ڈیفنس میں ڈاکوﺅں نے ڈاکٹر عالم سے 9لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت میں ڈاکوﺅں نے ابراہم کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،باٹا پورمیں ڈاکوﺅں نے حمادکے گھر سے4لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان،ہنجروال میں محسن سے ایک لاکھ مالیت کا سامان،مصطفی آبادمیں فاروق اوراسکی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کے طلائی زےورات،موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا،ڈیفنس میں اعظم ، اقبال ٹاﺅن میںمحسن کی گاڑیاں، بادامی باغ میں عارف کا چنگ چی رکشہ، سول لائن میں رفیق ،وحدت کالونی میں یاسین ، مغل پورہ میں طارقکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید :

ایڈیشن 1 -