ویزے کے حصول میں مشکلات پر ایرانی قونصل خانے کے باہر احتجاج ، پولیس کی شیلنگ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ویزے کے حصول میں مشکلات پر ایرانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرنیوالوں پر پولیس نے شیلنگ کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایرانی قونصل خانے میں ویزے کے حصول کے لیے آنے والوں نے احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ آئے روز ٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے اور ایک کے بعد دوسرے دن تک معاملہ لٹکتاجارہاہے ۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی جس نے مظاہرین پر شیلنگ شروع کردی اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔