پا ک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات ، اعتماد سازی کوفروغ دینے پراتفاق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور بھار ت کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اعتماد سازی کے اقدامات پر اتفاق ہوگیا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقا ت کے دوران پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کی جبکہ اس موقع پر پاک بھارت سیکرٹری حارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہوئے پاک بھارت مذاکرات کاجائزہ لیا گیا جبکہ سیاحت اور مذہبی مقامات کی زیارت کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔